آپ سے دور رہ کر
Poet: Snober George By: Snober George, Faisalabadآپ سے دور رہ کر خود کو شاد رکھتے ہیں
خود کو تھوڑا تھوڑا آباد رکھتے ہیں
ہمیں تو فرصت نہیں کہ کچھ اور بھی سوچیں
آپ کی یادوں میں ہی خود کو برباد رکھتے ہیں
آپ کی نفرت کا شاید اثر ہو ہی جاتا دل پر
مگر ہم دل کہاں سینے میں فولاد رکھتے ہیں
واپس تو میرے پاس آنا پڑے گا آپ کو
یہ یاد رکھنا جیسے ہم بھی یاد رکھتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






