Add Poetry

آپ کے نام

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

تم پیار سے روٹھتے رہنا مناتے رہیں گے ہم
زندگی بھر اسی طرح تمہیں چاہتے رہیں گے ہم

رانی بنا کے رکھیں گے تجھے دل کی سلطنت میں
شاہ کی طرح تیرے ناز اٹھاتے رہیں گے ہم

بنا لیں گے اپنی زندگی کا ہم سفر تمہیں
پھر رات دن تم سے پیار جتاتے رہیں گے ہم

ہم دونوں میں پیار بھلا کیسے کم ہوگا
ہر روز اپنی محبت کی کہانی دھراتے رہیں گے ہم

جب بھی تجھ کو اداس پائے گا تیرا اصغر
اپنی باتوں سے تجھے ہنساتے رہیں گے ہم
 

Rate it:
Views: 589
01 Oct, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets