Add Poetry

آیا تھا میرے دل میں جو مہمان کی طرح

Poet: Qasim Baba By: Qasim baba, Slough, London

آیا تھا میرے دل میں جو مہمان کی طرح
رخصت ہوا وہ شعلہ و طوفان کی طرح

کہتا ھے ہجر میں چھپی موجِ حیات ھے
غم بھی دیے ہیں اُس نے تو احسان کی طرح

وہ شخص جو کبھی میرا پرسانِ حال تھا
گزرا میرے قریب سے انجان کی طرح

اُس نے بھی اپنے عہد کو آخر بھلا دیا
رہتا تھا میرے دل میں جو ایمان کی طرح

کچھ خواب وقتِ رخصت بھولا تھا تیرے در پر
لوٹا دے میرے خواب میرے سامان کی طرح

قاسم رہا میں عمر بھر اُس کے ساتھ یوں
کمرے میں ایک کاغذی گلدان کی طرح

Rate it:
Views: 545
18 Aug, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets