اب تو ہر بات میں ان کا خیال رکھتا ہوں
Poet: Tasleem Ahmed Dani By: Tasleem Ahmed Dani, Islamabadاب تو ہر بات میں ان کا خیال رکھتا ہوں
اپنی سوچ اپنا لہجہ ان کی مثال رکھتا ہوں
یوں تو عادت سی ہے مجھے ہر بات بھول جانے کی
مگر ان کی باری یاداشت اپنی لازوال رکھتا ہوں
ان کو پانے کی تمنا سی آبسی ہے دل میں شاید
اسی لئے خود کو ان کی یادوں میں ڈال رکھتا ہوں
اے ٹوٹ کے مجھ کو چاہنے والے اتنا یقیں رکھنا
میں بھی ایسا کرنے کی ہمت و مجال رکھتا ہوں
اور جب سے وہ میرا عنوان ہوے ہیں دانی
میں شاعری میں بھی اب تو کمال رکھتا ہوں
More Love / Romantic Poetry






