اب نہیں لے گا مرے ساتھ ترا نام کویٔ

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

اب نہیں لے گا مرے ساتھ ترا نام کویٔ
اب مری ذات پہ آۓ گا نہ اِلزام کویٔ

لوگ مرضی سے بھی بدنام ہوُا کرتے ہیں
نام ہو تا ہے جو ہو جاتا ہے بدنام کویٔ

ایک لمحہ بھی ترے پاس نہیں میرے لیۓ
کاش ہو سکتی مرے نام تری شام کویٔ

تیرے ملبوس کی خوشبو ہے مرے چار طرف
اِن ہواؤں میں چھپا ہے ترا پیغام کویٔ

نا اہل ہو کے بھی پا لیتا ہے کوِیٔ شہرت
اہل ہوتے ہوۓ رہ جاتا ہے گمنام کوِیٔ

وہ کہانی کہ شروع تم نے کیا تھا جِس کو
آج دے ڈالو اُسے اچھا سا انجام کویٔ

Rate it:
Views: 463
16 Dec, 2012