اب ہر شب شب برات ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreبزم خیال یار ہی میری حیات ہے
میرے دیوان میں بس یہی بات ہے
ہم چاند کے ہمسفر تھے اک شب کی بات ہے
اس شب کے بعد اب ہر شب شب برات ہے
اپنے لئے تو زندگی سب ہی گزارتے ہیں
کسی اور کی چاہت میں گزرے تو بات ہے
تمہاری نسبت سے میرا رتبہ بلند ہو گیا
ورنہ میرا وجود کیا کیا میری ذات ہے
عظمٰی انہوں نے ایسی مشروط بازی کھیلی
ہم سمجھ نہ پائے کیا جیت ہے کیا مات ہے
More Love / Romantic Poetry







