ابرِ دیدہ و دِل برستے ہیں
ہم تیری دِید کو ترستے ہیں
جانے وہ کون خوش نصیب لوگ ہوتے ہیں
جنہیں بِن چاہے تیری قربتیں میسر ہیں
جنہیں بِن مانگے تیرا ساتھ مِلا کرتا ہے
تو صبح و شام جن کے ساتھ رہا کرتا ہے
وہ انکی راہگزریں جو تمہارے رَستے ہیں
سحابِ مہر جن کے واسطے برستے ہیں
ہم تیری دِید کو ترستے ہیں
ابرِ دیدہ و دِل برستے ہیں