Add Poetry

ابھی زمانے کا معیار ہے تمہارے کیا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

کسے بتاؤں کہ غم ہے کیا اتارے کیا
ابھی زمانے کا معیار ہے تمہارے کیا

قدم قدم پہ میں سنبھلی ہوں ٹھوکریں کھا کر
یہ ٹھوکروں نے بتایا ہمیں ہمارے کیا

زمیں پہ لالہ و گل آسماں پہ ماہ و نجوم
نگاہ حسن طلب کے جو بھی اشارے کیا

کمند ڈال رہا ہے جو چاند تاروں پر
خدا ہی جانے کہ تقدیر میں تمہارے کیا

نفس کی آمد و شد پر بھی اختیار نہیں
نکل گئے ہیں وہ میداں ہمارےسارے کیا

وفا پرستوں سے کیوں ضد ہے اس پہ سب چپ ہیں
سوال یہ ہے کہ اس کا جو بھی پکارے کیا

وشمہ جی تیرگیٔ شب کا احترام کرو
یہ ہو گیا ہے خدا جانے دل کنارے کیا

Rate it:
Views: 304
20 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets