احساس شمع
Poet: lubna By: lubna, narang mandiاحساس شمع جلائے کوئی
ساغر کی پیاس بجھائے کوئیی
سفر کٹا ہے میرا آندھیوں میں
نقش میرے شہر کے بتلائے کوئی
تنہا ہوں ان کٹھن راہوں میں
قافلہ میری راہ کا آئے کوئی
پیاسی ہیں اس کی دید کو میری آنکھیں
اک شب کے لیے مہتاب بلائے کوئی
کتنی تلخ حقیقت ہے اس دنیا کی
افسا نہ اسکی وفا کا سنائے کوئی
سارا عالم انجانہ کیوں ہے
آگاہ شعور دلائے کوئی
اے نور دنیا تو آنی جانی ہے
پھر کیوں صد جینے کی آس لگائے کوئی
More Love / Romantic Poetry






