Add Poetry

ازل تا ابد یہ عقیدت ہماری

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

ازل تا ابد یہ عقیدت ہماری
محمد ہی دل میں ہے چاہت ہماری

بچائے گا ہر غم سے یہ روزِ محشر
یہی نام ِاحمد ہے جنت ہماری

عطا ہے یہ اعزازِ حبُ ِ نبی ہے
کہاں نعت کہنے کی نعمت ہماری

انھی کے عمل سے ہرا ہے یہ گلشن
انھی کی بدولت اطاعت ہماری

تخیل کی پرواز بابِ نبی میں
محیط اس مکاں سے عبادت ہماری

تہی ہے اگر ان کی تقلید سے ،تو
سمجھ لیجے ز ندگی کی عزت ہماری

مثال اس کی ہے نہ کوئی لا سکے گا
وہ بے مثل ہے ایسی وقعت ہماری

بیاں کر رہی ہوں میں شانِ محمد
یہ وشمہ جی ان کی ہے قسمت ہماری
 

Rate it:
Views: 2
09 Mar, 2025
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets