اس دل کو ایک تیرا سہارا ہے اور بس

Poet: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati By: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati, Hyderabad, Pakistan

ہر لمحہ میں نے تجھ کو پکارا ہے اور بس
اس دل کو ایک تیرا سہارا ہے اور بس

دنیائے رنگ و بو میں نہیں ہے کوئی میرا
جینے کا ایک تو ہی سہارا ہے اور بس

ناراض ہم سے وہ ہے تو اس کی نہیں خطا
سارا قصور اس میں ہمارا ہے اور بس

رسوا ہوئے جہاں میں تو معلوم ہو گیا
اس عشق میں تو صرف خسارہ ہے اور بس

یاسر بتاؤں کیا تمہیں بس اتنا جان لو
وہ شخص مجھ کو جان سے پیارا ہے اور بس

Rate it:
Views: 809
18 May, 2015