اس دوستی کو اک نیا موڑ دیتے ہیں

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

اس دوستی کو اک نیا موڑ دیتے ہیں
اب اس ربط کو ہم توڑ دیتے ہیں

دور رہیں گے تو محبت اور بڑھے گی
چلو اب ہم دونوں ملنا چھوڑ دیتے ہیں

ہماری جانب جو ایک بار مسکرا کر دیکھ لے
ایسے لوگوں کو دعائیں لاکھ کروڑ دیتے ہیں

ہمارا دل تو ہے کسی پھول کی طرح
آپ پل بھر میں اسے مروڑ دیتے ہیں

جنہیں شکوے شکایتوں کی عادت سی ہو جائے
انہیں ہم ان کی حالت پہ چھوڑ دیتے ہیں

Rate it:
Views: 705
09 Jan, 2009