اس سے پہلے
Poet: Ishraq Jamal Ashar CHishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi اس سے پہلے کہ ڈھلے حسن کے سورج کا شباب
اس سے پہلے کہ جھلس جائیں یہ عارض کے گلاب
اس سے پہلے کہ ختم عمر رواں کا ہو یہ باب
اس سے پہلے کہ کھلے آنکھ بکھر جائیں یہ خواب
اس سے پہلے کہ عطا ہو کوئی نفرت کا عذاب
اس سے پہلے کہ بدل جائیں گناہوں میں ثواب
اس سے پہلے کہ حقیقت بھی بدل جائے سراب
اس سے پہلے کہ طبعیت پہ گراں گزرے رباب
آؤ پم اپنی محبت کو امر کر ڈالیں
عشق کے کوہِ گراں کو چلو سر کر ڈالیں
More Love / Romantic Poetry






