اس سے پہلے کہ
رویے سرد ہوجائیں
لہجے تلخ بن جائیں
جذبے ماند پڑجائیں
خوشیاں روٹھ جائیں
خوبیاں خامیاں اور
اچھائیاں برائیاں
دکھنے لگ جائیں
ہاتھ تھامنا مشکل ہوجائے
ساتھ چلنا دشوار ہوجائے
یہاں تک کہ تعلق
بوجھ بن جائے
زندگی عذاب ہوجائے
اس سے کہیں پہلے
بہتر ہے کہ ابھی سے
اچھے سے الگ ہوجائیں