اس نے کہا تھا جانم رونا نہیں کبھی
Poet: Sajid Hadayat By: Sajid Hadayat, Lahoreاس نے کہا تھا جانم رونا نہیں کبھی
پتھر سا ہو گیا ہوں روتا نہیں کبھی
نظروں میں کب سما سکتا ہے تیرا حسن
جبھی تو آنکھ بھر کے دیکھا نہیں کبھی
تم ہو تو زندگی بھی عزیز ہے مجھے
زندہ رہوں گا تنہا سوچا نہیں کبھی
محبت ہو خدا ہو یا کوئی خواب
مل جائے یہاں کسی کو ہوتا نہیں کبھی
پلکوں کے آستاں پہ خوابوں کی چاپ ہے
امید کا دیا ہے جو سوتا نہیں کبھی
More Love / Romantic Poetry







