اس کا سندیسہ آیا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

آنکھوں میں نمی
در آئی ہے
اور دِل بَھر آیا ہے
ایک مدّت بعد جب
اس کا سندیسہ آیا ہے

ایک مدّت بعد اس نے
خود ہمیں بلایا ہے
تشنگیءِ شوق سے
محروم ہو گئی
جب ہماری آرزو
معدوم ہوگئی
اب ہمیں بلایا ہے

آنکھوں میں نمی
در آئی ہے
اور دِل بَھر آیا ہے
ایک مدّت بعد جب
اس کا سندیسہ آیا ہے
 

Rate it:
Views: 569
12 Sep, 2019