اس کی آنکھوں میں سارا جہاں دیکھا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

میں نے ایسا حسیں منظر وہاں دیکھا
اس کی آنکھوں میں سارا جہاں دیکھا

ان آنکھوں میں ایسا گلستاں دیکھا
جہاں اپنی حسرت کو جواں دیکھا

میرےدل میں محبت کالاواابلنےلگا
جب وہاں چاہ کا آتش فشاں دیکھا

اس کی جھیل جیسی آنکھوں میں
اپنے پیار کا ابھرتا ہوا طوفاں دیکھا

اسے میری محبت کاکیسےیقیں آئے
اس نے چاک کرکہ میراسینہ کہاں دیکھا

 

Rate it:
Views: 564
07 Apr, 2014