اس کے ہجر میں میرایہ حال تھا
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMاس کےہجرمیں میرایہ حال تھا
آنکھوں میں اشک دل میں ملال تھا
اس کی خوشیاں پورےعروج پہ تھیں
میری زیست میں غموں کازوال تھا
اسےمل کر بھی یہ نہ سمجھ سکا
وہ اس کا ہجر تھا یا وصال تھا
بڑی مدت بعدجب وہ ملامجھ سے
اس دن میرےلیے نیا سال تھا
اس کا نقش نہ ذہن سےمٹ سکا
نہ جانےکیااس میں ایساکمال تھا
More Love / Romantic Poetry






