دل برا نہیں ہوتا
اسکا گلہ نہیں ہوتا
اتنی بے قراری کیوں ہے
پیار سزا نہیں ہوتا
میں کوئی بات کہہ دوں
وہ خفا نہیں ہوتا
جتنی بارش ہوتی رہے
دل ہرا نہیں ہوتا
شام کو میری چوکھٹ پر
کوئی چراغ جلا نہیں ہوتا
سچی چاہت کا مسعود
کوئی صلہ نہیں ہوتا