Add Poetry

اسے دیکھا اسے چاہا اسے پیار کیا میں نے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

اسے دیکھا اسے چاہا اسے پیار کیا میں نے
ہر وقت اسے چاہنے کا اظہار کیا میں نے

رہتا ہے وہ پھولوں میں گھونگٹ اوڑ کر
کھلی کلیوں میں اس کا دیدار کیا میں نے

بکھری رہتی ہے اس کی خوشبو فضائوں میں
چمن میں اس کے آنے کا انتظار کیا میں نے

آتا ہے وہ نظر چاندنی راتوں میں اکثر
دیکھ کر اسے خود کو بیقرار کیا میں نے

رہتا ہے شامل وہ ٹھنڈی ہوائوں میں
اسے اس دل کے آر پار کیا میں نے

Rate it:
Views: 532
06 May, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets