اسے کہو میرے آنے کا انتظار کرے

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

نہ اپنے آپ کو شرمندہ خمار کرے
اسے کہو میرے آنے کا انتظار کرے

میری نظر میں اسی کو حیات کہتے ہیں
جو روٹھ جائے تو عالم کو سوگوار کرے

کسی کی جستجو رکھنا کوئی گناہ نہیں
یہ وہ خطا ہے کہ دل جسکو بار بار کرے

جسے ہو دیکھنے جنت کے نازنیں لمحے
وہ اپنے آپ کو پیش جمال یار کرے

ابھی تو کھویا ہوں میں حسن کی اداؤں میں
غم حیات سے کہنا اب انتظار کرے

جسے ہے ناز اپنے ہاتھ کی لکیروں پر
وہ جان ناز میرے خواب تو شمار کرے

پڑا ہے شمع کے قدموں میں پتنگا جل کر
کہا تھا کس نے حسیں روشنی سے پیار کرے

Rate it:
Views: 621
17 Apr, 2011