اشارے نہیں سمجھے

Poet: Ibneadham By: Ibneadham, sialkot

مانا کہ نہیں مجھ میں سلیقہ گویائی
تو نے بھی تو ہر بار اشارے نہیں سمجھے

وہ ہیں سمندر سے سمندر نہیں ان سے
اتنی سی فقط بات کنارے نہیں سمجھے

پیغام محبت جو دیا میں نے غزل میں
سمجھے میرے دشمن میرے پیارے نہیں سمجھے
 

Rate it:
Views: 579
10 May, 2008