Add Poetry

اشک ہوں آنکھ سے بے طرح گرا دو مجھ کو

Poet: Yaseen Shahi By: Yaseen Shahi, Islamabad

اشک ہوں آنکھ سے بے طرح گرا دو مجھ کو
ہوں اگر عہد محبّت تو نبھا دو مجھ کو

ایک بھر پور سراپا ہوں تری چاہت کا
کوئی موقع تو نہیں ہوں کہ گنوا دو مجھ کو

خون روتی ہوئی صدیوں سے تو بہتر ہے یہی
ایک ہنستا ہوا لمحہ ہی بنا دو مجھ کو

کسی صحرا کی طرح ہاتھ مرے پھیلے ہیں
اپنی زلفوں کی حسیں کالی گھٹا دو مجھ کو

میری قسمت میں نہیں چاند ستارے شاہی
جلتا بجھتا کوئی جگنو ہی دکھا دو مجھ کو
 

Rate it:
Views: 404
21 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets