Add Poetry

اظہار محبت

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, karachi

 اک بات ہمیشہ تنہائی میں تم سے کہنا چاہی تھی
اک خوف تھا لیکن انجانا
جو مجھ کو روک دیا کرتا
اس خوف کے مارے تم سے
میں وہ بات کبھی کہہ بھی نہ سکا
اس خدشے اس اندیشے نے
ہر بار مجھے مایوس کیا
وہ بات میں اپنے ہونٹوں تک
لایا بھی کبھی تو کہہ نہ سکا
شائد کے میری وہ بات تمہیں
اچھی بھی لگے اور نہ بھی لگے
شائد کے میری اس جرات پر
تم مجھ سے خفا بھی ہوجاؤ
اس اندیشے کے پیش نظر
وہ بات زباں تک آکر بھی
الفاظ کی صورت ڈھل نہ سکی
جذبات مگر دبتے کب تک
یہ زخم سہے جاتے کب تک
جذبات کی بپھری موجوں نے
اس کچے بند کو توڑ دیا
جرات کے دلاسے پر میں نے
اس خوف کا دامن چھوڑ دیا
اور میں نے اپنے ہونٹوں سے
وہ چپ کا بندھن توڑ دیا

Rate it:
Views: 913
14 Dec, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets