Add Poetry

اقرار وفا

Poet: Shaheed Ullah Shahid By: Shaheed Ullah Shahid, Charsadda

 تیرا جلوہ جو میں نے پایا ہے
اپنی آنکھوں میں وہ سمایا ہے

بت پرستی گئی نہیں کہ رقیب
اپنے دل میں تو نے بٹھایا ہے

یہ تکلف نہیں ہے میں نے تجھے
ہاتھ دوستی کا بھی بڑھایا ہے

تیری قربت نے زندگی میں صنم
پیار کرنا مجھے سکھایا ہے

دل کی حسرت نہ جگاؤ شاہد
بڑی مشکل سے تو سلایا ہے

Rate it:
Views: 346
11 Mar, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets