Add Poetry

البیلی شام

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

نقش ہے اپنے خانہ ء دل میں وہ البیلی شام
جیون کی جب ساری گھڑیاں کی تھیں اُن کے نام

ایک سے بڑھ کر ایک حسیں ہے دنیا میں گلفام
لیکن یاروں ہم کو اپنے من موہن سے کام

نام جہاں میں دل والوں کا اس کارن بدنام
اُن کو دکھ میں راحت ہے اور وحشت میں آرام

جب تک عشق میں کھو بیٹھے نہ اپنا نام مقام
اس رستے میں خود کوسمجھے نا پختہ اور خام

ناصح ہم کو سمجھانے میں خوب ہوئے ناکام
اُن پر اپنا تن من وارا بھول کے سب انجام

Rate it:
Views: 438
31 Dec, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets