امتحان عشق کا پہلا سوال تھا
Poet: Tauseef Ahmad By: Tauseef Ahmad, Sharjahامتحان عشق کا پہلا سوال تھا
اور سامنے وہ چہرہ پری باجمال تھا
آنکھوں میں تھی حیا کہ نہ پوچھیے جناب
پلکیں جھکا کے انکا اٹھانا کمال تھا
ہاتھوں میں تھی قلم وفا دل کتاب تھا
پھر بھی خیال دل میرا کہنا محال تھا
زیر و زبر بھی حفظ کر آئے تھے گھر سے ہم
تیاریوں میں صرف کیا پورا سال تھا
جنبش لب جاناں ہمیں مسحور کر گئی
ہم ہو سکے نہ پاس ہاں اتنا ملال تھا
More Love / Romantic Poetry






