Add Poetry

ان سے ہر وقت مری آنکھ لڑی رہتی ہے

Poet: Hazrat Allama Pir Syed Naseer-ud-Din Naseer Gillani (Golra Sharif) By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 ان سے ہر وقت مری آنکھ لڑی رہتی ہے
کیا لڑاکا ہے کہ لڑنے پہ اڑی رہتی ہے

دیکھ کر وقت کے مقتل میں مری شان ورود
ڈر میں قاتل ہی نہیں، موت کھڑی رہتی ہے

تیری تصویر مرے دل میں نگینے کی طرح
جگمگاتی ہے، چمکتی ہے، جڑی رہتی ہے

لوگ سچ کہتے ہیں پامال محبت مجھ کو
میری چاہت ترے قدموں میں پڑی رہتی ہے

آفتیں لاکھ ہوں ، دیکھا نہ کبھی چہرہ ء یاس
مجھ کو اللہ سے امید بڑی رہتی ہے

جو کبھی خون شہیداں سے حنا بند رہے
اب انھیں پھول سے ہاتھوں میں چھڑی رہتی ہے

یوں نہ اترا ! کہ جوانی بھی آنی جانی
چاندنی چاند کی دو چار گھڑی رہتی ہے

گریہ ء چشم کا الفت میں یہ عالم ہے نصیر
کوئی موسم بھی ہو ساون کی جھڑی رہتی ہے

Rate it:
Views: 1369
13 Sep, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets