ان کی باتوں پہ غوروفکرنہیں کرتے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMانہیں گلہ ہے کہ انکی باتوں پہ غوروفکر نہیں کرتے
 ان کے سواکسی اورحسیں کاتو ہم تصورنہیں کرتے
 
 میرےشہر میں شائد ہی کوئی ایسی محفل ہو گی
 جس میں ہم آپ کی شاعری کا ذکر نہیں کرتے
 
 جب بھی کسی نئی منزل کی تلاش میں نکلتےہیں
 اگر تیری یاد ساتھ نہ ہو تو ہم سفرنہیں کرتے
 
 میری آنکھوں میری روح میں صرف تم بستے ہو
 تمہارےبنا کسی اور کی جانب ہم نظرنہیں کرتے
 
 دوستی کی ہے تو مرتےدم تک نبھاہیں گئے
 محبت میں کسی سےدھوکہ اصغر نہیں کرتے
More Love / Romantic Poetry






