Add Poetry

انہیں آج میں نے دیکھا

Poet: Ausaf Ahmad By: Ausaf Ahmad, Karachi

انہیں آج میں نے دیکھا سر ِ راہ چلتے چلتے
وہ نظر میں بس گئے ہیں نہیں دل سے اب نکلتے

حسیں اور بھی بہت تھے مگر ان کی بات کیا تھی
اگر کچھ نیا نہ ہوتا تو نظر میں وہ نہ بستے

مجھے پہلی ہی نظر میں وہ کر گئے تھے گھائل
اگر جانتے وہ مجھ کو نہ کبھی وہ یوں سنورتے

بڑا ناز تھا انہیں جو حسن و ادا پہ اپنی
کوئی ان کو دیکھتا کیوں جو لہک کے وہ نہ چلتے

ہمیں قرب کی تمنا اسی پیار کے سبب تھی
جو تڑپ نہ ہوتی دل میں وہ ہمیں نہ زیر کرتے

نا مہرباں تھی قسمت جو مل گئے وہ مجھ کو
نہ ان کو دیکھا ہوتا نہ آج ان پہ مرتے

چلے تیر دل پہ میرے اسی بے حسی کے مارے
اگر التفات کرتے مرے دل کے زخم بھرتے

بہت مجھ سے دور ہیں وہ میرے دل میں بس رہے ہیں
بھلا پیار کے بنا ہم انہیں یاد کیسے کرتے

اوصاف کے لہو میں اشعار دوڑتے ہیں
خوشی ہم کو اور ہوتی وہ اگر پسند کرتے

Rate it:
Views: 380
14 Dec, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets