انہیں چاہنے کا ہنر سیکھ لیا ہم نے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

انہیں چاہنے کا ہنر سیکھ لیا ہم نے
خود کو تڑپانے کا ہنر سیکھ لیا ہم نے

رہتے ہیں وہ آنکھوں میں چھائے ہوئے
آنسو بہانے کا ہنر سیکھ لیا ہم نے

سلگ رہے ہیں ارماں دل میں
دل جلانے کا ہنر سیکھ لیا ہم نے

روٹھ جاتے ہیں وہ نہ جانے کیوں
انہیں منانے کا ہنر سیکھ لیا ہم نے

جب سے انہیں دیکھا ہے ہم نے
پیار جتانے کا ہنر سیکھ لیا ہم نے

Rate it:
Views: 518
06 Jun, 2013