Add Poetry

اور اب خود سے جدا ہو کر ----

Poet: UA By: UA, Lahore

 بتایا تھا کہ رونا ہی
محبت کا مقدر ہے

زمانے کی عداوت میں
فنا ہو جانا قسمت ہے

محبت کو پناہ دینا
نہیں شیوہ زمانے کا

نہیں مِل پائے گا رستہ
کہیں دامن بچانے کا

یہ ضد اچھّی نہیں ہوتی
محبت سے چھڑا دامن

فنا ہو جائیگی ورنہ
مگر ناداں نہیں مانی

محبت کی حقیقت کو
نہ جانی اور نہ پہچانی

تہی دامن لئے بیتٹھی ہے
تنہائی کے جنگل میں

اور اب خود سے جدا ہو کر
محبت خوب روئی ہے

Rate it:
Views: 534
19 Aug, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets