اونے پونے حیات کا قصہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

اونے پونے حیات کا قصہ
بیچ بیٹھی ہوں رات کا قصہ

وقت آنے پہ پھر سناؤں گی
زندگی کی برات کا قصہ

تم نبھاؤ گے کیا ، رے جانے دو
لے کے بیٹھے ہو ذات کا قصہ

یاد کرنا کبھی جو فرصت ہو
میرے ہاتھوں پہ ہات کا قصہ

اب نہ بدلے گی صورتِ حالات
اب ہے دشمن کی گھات کا قصہ

جیت کر بھی ہے زندگی وشمہ
میرے ہاتھوں میں مات کا قصہ

Rate it:
Views: 197
27 Dec, 2022