اوہ جانیوالے
Poet: Muhammad Zia Siddiqui By: Muhammad Zia Siddiqui, islamabadمیری آنکھوں سے نیندیں
کیوں چرا کے سو گئی ہو تم
ہجر کی آگ دیکر
کس طرح سے کھو گئی ہو تم
مجھے تو یاد ہیں وہ
ساری باتیں
اور تیرا سپنا
سحر انگیز لہجے سے مجھے کہتی تھی تم اپنا
زرا سی بات پر میری
بھڑک کے روٹھ جاتی تھی
بھری رنگیں کلائی سے
اک چوڑی ٹوٹ جاتی تھی
مقدر کے تماشے کو کبی بھی نہ سمجھ پایا
ضیاء کیسے بتاؤں میں کہ پھر ایسا بھی دن آیا
روانہ ہو رہی تھی وہ
میری نظریں سوالی تھیں
جواب اتنا ہی کافی تھا
کلائیاں اسکی خالی تھیں
More Love / Romantic Poetry






