تم بھی دیکھو
ہم بھی دیکھیں
دیکھتے ہیں
اس کھیل میں
کِس کی انا جِیتے گی
کِس کی وفا ہارے گی
تم بھی دیکھو
ہم بھی دیکھیں
دیکھتے ہیں
اس کھیل میں---
دیکھنا وہی ہوگا
جو ہوتا آیا ہے
انا جِیت جائیگی
وفا ہار جائیگی
عورت وفا نِبھا کے بھی
تنہا رہ جائیگی
انا جِیت جائیگی
محبت ہار جائیگی
تم بھی دیکھو
ہم بھی دیکھیں
دیکھتے ہیں---
اس کھیل میں
کِس کی انا جِیتے گی
کِس کی وفا ہارے گی