Add Poetry

اِِنتظار

Poet: Faiz Ahmed Faiz(Abdul Waheed) By: Abdul Waheed(Muskan), Haripur

گزر رہے ہیں شب و روز تم نہیں آتیں
ریاضِِِ زیست ہے آزردہ بہار ابھی
مرے خیال کی دنیا ہے سوگوار ابھی

جو حسرتِِ ترے غم کی کفیل ہیں پیاری
ابھی تلک مری تنہایوں میں بستی ہیں
طویل راتیں ابھی تک طویل ہیں پیاری

اداس آنکھیں تری دید کو ترستی ہیں
بہارِِِ حُُسن پہ پابندیِِ جفا کب تک؟
یہ آزمائشِِ صبرِِ گریز پا کب تک؟

قسم تمہاری بہت غم اُُٹھا چکا ہوں میں
غلط تھا دعویٰ صبر و شکیب ، آجاؤ
قرارِِ خاطرِِ بیتاب، تھک گیا ہوں میں

Rate it:
Views: 320
17 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets