Add Poetry

آخر یہ پیار کیا ہے

Poet: johar mumtaz By: johar mumtaz, lahore

یہ ہجر ووصال کیاہے،شبِ انتظارکیا ہے
کربلا ہے یا جنت ، آخر یہ پیار کیا ہے

سمجھائیں کیسےتم کو،ہواہےعشق کس سے
رخ آتشیں گلاب، زلفِ آبدار کیا ہے

مجھے چھوڑ کر تم، بیچو گے دل کہاں پر
اے صنم بتاوٗ تو وہ بازار کیا ہے

آجائیں جودل میں،نکلنےکی راہ نہیں ہے
اُن کے ترکش میں آخر یہ خار کیا ہے

گئے جو گلستاں سے وہ،خزاں چھا گئ
باںہوں میں چھپی اُنکےرنگیں بہارکیا ہے

بارش کی شوخیوں میں،دسمبرکی آداسیوں میں
میرا ہمنوا کون ہے،میراغم گُسار کیا ہے

یوںہی آنا بےوجہ خوابوں میں کسی کا
باتوں میں کسی کےنام کی تکرارکیا ہے

اُلجھوگئےجوہر ہربار،چھوڑوقصہ عشق کا
دارِمنصور ،رخِ حضور، کوچہِ یار کیا ہے
 

Rate it:
Views: 386
21 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets