Add Poetry

اپنوں کی محبت میں دھوکا کھایا ہے کہی بار

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

اپنوں کی محبت میں دھوکا کھایا ہے کہی بار
میں نے خود کو اپنوں پہ لٹایا ہے کہی بار

یہ اور بات کہ میں ہار گیا داعو محبت کے
میری آنکھوں نے ساون کو ہرایا ہے کہی بار

تم نے کہا تھا سمجھ جائیگا دل میرا
نہیں سمجھتا کہ میں نے سمجھایا ہے کہی بار

میری چوکھٹ پہ پاؤں رکھے اُسے گزری صدیاں
یوں تو یادوں میں جا کے آیا ہے کہی بار

کنارا نہ کرتے اپنوں سے تو بتاؤ کیا کرتے
پیر ، پیر پہ اپنوں نے ستایا ہے کہی بار

جو لکھا تھا میں نے ترانہ تری الفت کا
ہر پل کے ساتھ اُسے گایا ہے کہی بار

نہالؔ ترے جانے کے بعد کومل گلابوں نے
میری تنہائیوں کا مذاق اُڑایا ہے کہی بار

Rate it:
Views: 427
17 Jun, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets