اپنی پریم کہانی

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

اپنی پریم کہانی بڑی مختصر ہے میاں
جسےپیار کرتےہیں اسےنہ خبرہےمیاں

میری باتوں کوسبھی نظر انداز کرتےہیں
وہ نہیں جانتےکےان میں کتنااثرہےمیاں

تمہاری جانب دوستی کاہاتھ یوں نہیں بڑھایا
تمہاری جیب پہ کئی دنوں سےنظرہےمیاں

دل کی توڑ پھوڑ دیکھ کرسب پوچھتےہیں
بتاؤتمہارےدل کی کب بدلی سرکارہےمیاں

ہمیں تیری حکومت میں کچھ نہیں چاہیے
مجھے صرف دووقت کی روٹی درکار ہے میں

پڑوسن لڑتی ہےاس کی ساس جھگڑتی ہے
باقی گھر میں اللہ کےفضل سےخیر ہےمیاں

Rate it:
Views: 420
20 Dec, 2012