اپنے اپنے لگتے ہو
Poet: By: Shabir Akhtar, karachiتم موسم موسم لگتے ہو
جو پل پل رنگ بدلتے ہو
تم ساون ساون لگتے ہو
جو صدیوں باد برستے ہو
تم سپنے سپنے لگتے ہو
جو مجھ کو کم کم دکھتے ہو
تم پل پل مجھ سے لڑتے ہو
پھر بھی اچھے لگتے ہو
بات تو ہے شرمیلی سی
پھر کہنے کو دل چاہتا ہے
لو آج تمہیں یہ کہہ ڈالا
تم اپنے اپنے لگتے ہو
More Love / Romantic Poetry







