Add Poetry

اپنے جذبات آنکھ میں رکھ لو

Poet: Yaseen Shahi By: Yaseen Shahi, Islamabad

اپنے جذبات آنکھ میں رکھ لو
بس یہی بات آنکھ میں رکھ لو

زندگی تو سفر ہے صحرا کا
تھوڑی برسات آنکھ میں رکھ لو

دن سے جاناں کبھی چھپا کے مجھے
صرف اک رات آنکھ میں رکھ لو

میں ہوں محور تمہاری چاہت کا
تم میری ذات آنکھ میں رکھ لو

جن سے خوابوں میں رنگ بھر جائیں
ایسے لمحات آنکھ میں رکھ لو

شاہی ہم سے وفا پرستوں کی
کوئی تو بات آنکھ میں رکھ لو

Rate it:
Views: 448
23 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets