اپنےدل کاوہ مجھےمکان دےگیاہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamاپنےدل کاوہ مجھےمکان دے گیاہے
سدایہیں رہووہ یہ زبان دے گیا ہے
سوچتاہوں انہیں میں کہاں رکھوں
جو اتنے سارےارمان دے گیا ہے
اب جواس کا ہےوہ سب میرا ہے
وہ ہر شے کا لگان دے گیا ہے
سارےشہرکےلوگ جانتےہیں
مجھےایسی وہ پہچان دےگیاہے
ہرمصرعےہرشعر میں اس کا ذکر
میری شاعری کو نیاعنوان دےگیاہے
More Love / Romantic Poetry






