اچھا لگا بچھڑ کرہمیں تمہارا یوں ملنا

Poet: Shaheen Mughal By: Shaheen Mughal, gjn,Pakistan

 اچھا لگا بچھڑ کر ہمیں تمہارا یوں ملنا
اچھا لگا کیا تمہیں بھی ہمارا یوں ملنا

ناؤ منجدھار میں تھی اپنی زندگانی کی
اچھا لگا ایسے میں اسے کنارہ یوں ملنا

ایک عمرگزاری ہم نے فراق میں اس کے
اچھا لگا اچانک اس کا نظارہ یوں ملنا

مایو سیوں کے بادل چھٹتے نظر آئے
اچھا لگا ہمیں زندگی کا اشارہ یوں ملنا

زندگی کو زندگی سےزندگی کرنے کے لئے
اچھا لگا شاہین کوزندگی سے دوبارہ یوں ملنا

Rate it:
Views: 1686
09 Jan, 2013