سامنے سب کے تیرا آنا مجھے اچھا نہیں لگتا
پھر تیرا پلو کو گھومانا مجھے اچھا نہیں لگتا
مجھے ہے اعتبار تیرا لیکن بھر بھی
یہ نجانے ہے کیا جو مجھے اچھا نہیں لگتا
ہے کس قدر پیار میرے دل میں بتا نہیں سکتا
یہی وجہہ ہے کہ کچھ اور مجھے اچھا نہیں لگتا
میں دید کروں تو تیری ہی کروں کیوں کہ
تیرے بن یہ زمانہ مجھے اچھا نہیں لگتا
گزرے تھے جو تیرے پیار میں وہ لمحے
ایسا وقت اب بھولانا مجھے اچھا نہیں لگتا
تیرے ناز میں اٹھاوں گا یہ وعدہ ہے پر
بات یہ سب کو بتانا مجھے اچھا نہیں لگتا
جو مروں تو ساتھ تیرے جیوں تو تیرے ساتھ
بس اتنا ہی ہے زیادہ مجھے اچھا نہیں لگتا
آج ناصر نے تجھے یاد کیا بہت دن بعد
اب تیرا یوں ستانا مجھے اچھا نہیں لگتا