میرے دل کو توڑ دیا ہے اچھا ٹھیک
تم نے مجھ کو چھوڑ دیا ہے اچھا ٹھیک
یادیں بھی سنبھالی جا نہ سکیں تم سے
ماضی سے رشتہ توڑ دیا ہے اچھا ٹھیک
چلتے چلتے اک دن منزل مل ہی جاتی
سیدھا رستہ موڑ دیا ہے اچھا ٹھیک
خوب دیا یہ تحفہ جانے والے نے
درد سے رشتہ جوڑ دیا ہے اچھا ٹھیک
لیکن تم مجبور تھے جاناں سو میں نے
شکوہ گلہ اب چھوڑ دیا ہے اچھا ٹھیک