اک آئینہ تھا بکھر گیا
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillاب ڈھونڈتے ہو کلی کلی وہ جو خواب سا تھا کدھر گیا
میری جاں تلاش اب چھوڑ دو اک آئینہ تھا بکھر گیا
کٹی کچھ مسافت شوق جب کسی چاند نگری کی راہ میں
کہا ڈگمگاتی چکور نے میرا پر گیا میرا پر گیا
میری چاہتیں بھی شدید ہیں میری نفرتیں بھی شدید ہیں
کبھی سوچ میں بھی نہ آیا جو اک بار دل سے اتر گیا
More Love / Romantic Poetry






