اک بار ملو جو تم
سینے سے لگا لیں گے
تمہیں دل میں بسا لیں گے
پلکوں پہ بٹھا لیں گے
آنکھوں میں چھپا لیں گے
اک تیری ہی چاھت ہے
اور کوئی نہیں ہے غم
اک بار ملو جو تم
تمھیں آواز بنا لیں گے
گیتوں میں سجا لیں گے
خوشبو سا پھیلا دیں گے
ہیں خواب بہت میرے
اور وقت بہت ہی کم
اک بار ملو جو تم
سب کچھ ہی بتا دیں گے
کچھ بھی نہ چھپائیں گے
میری سوچ کے محور ہو
اور کتنے اہم ہو تم
اک بار ملو جو تم