اک بار وہ کہہ دیتی
Poet: Mohammad Ifzan Arshad By: Mohammad Ifzan Arshad, ISLAMABADاک بار وہ کہہ دیتی تو میں واپس نہیں جاتا
اس کی زلف کی چھاؤں میں عمر بتاتا
چھوتا میں اس کے گال بال پھولوں سے سجاتا
مہندی میں اپنے خون کی ہاتھوں پہ لگاتا
یہ وادیاں پہاڑ گواہی سب دیتے
عشق کی ساری رسمیں میں نبھاتا
چنری جو اس کی اڑا لے جاتی صبا
پکڑنے اس کو میں بہت دور تک جاتا
لیکن ابتدائے عشق کا زینہ ہے اظہار
افزان اسے دیکھ کر کچھ کہہ نہیں پاتا
More Love / Romantic Poetry






