اک خواب مسلسل آتا ہے

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.A

اک خواب مسلسل آتا ہے
تیرا چہرہ نیند سجاتا ہے

پھولوں پے بھنورے کی مانند
میرے دل کو وہ بہلاتا ہے

آنکھوں کے سرمئی رنگوں سے
میرے من کو راہ دکھاتا ہے

اپنے لمس کی بھینی خوشبو سے
میرے احساس کو وہ جگاتا ہے

دھڑکن کے سر اور سرگم پے
وہ مجھ کو گیت سناتا ہے

چاند سے لے کر حسن سوغات
میرے تن کو وہ سلگاتا ہے

اک خواب مسلسل آتا ہے
تیرا چہرہ نیند سجاتا ہے

Rate it:
Views: 494
17 Jan, 2010