اک شام میرے بھی نام کر
Poet: sarwat anmol By: sarwat anmol, sargodhaاک شام میرے بھی نام کر
محبت سے اپنی مجھے بھی ہمکنار کر
بند دریچے تو کھول دیے
روشنی کا تواستقبال کر
زلفوں کو میری بکھر کر
توآنکھوں سے اظہار کر
میں کھو جاؤں تیری آواز کے طلسم میں
کچھ اسطرح مجھ سے ہمکلام ہو
کوئ میٹھا جملا بول کر
ڈھڑکنوں کو میری بے حال کر
پھر کبھی مدھم نہ ہو
مجھے ایسا روپ عطا کر
تیری چاہت سےجو کھل اٹھے
مجھے ایسا سنگھار عطا کر
بھول جاؤں میں سب کچھ
کوئ ایسا سدباب کر
میری چاہتوں کو قبول کر
میری خواہشوں کا احترام کر
اک شام میرے بھی نام کر
More Love / Romantic Poetry






